بالی ووڈ کے کونسے اداکار 18 برس بعد اکھٹے فلم میں نظر آئیں گے ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ میں بننے والی 2016 کی فلم ’’اوپم‘‘ کے ہندی ری میک میں سیف علی خان اور دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کیا جائے گا۔ بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار اور سیف علی خان پریا درشن کی نگرانی میں بننے والی فلم کیلئے 18 برس بعد یکجہا ہوں گے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’اوپم‘‘ کی ہدایتکاری پریا درشن نے کی تھی۔کچھ دنوں قبل یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ اکشے کمار اور سیف علی خان پریا درشن کی نگرانی میں بننے والی فلم کیلئے 18برس بعد یکجہا ہوں گے۔ یہ موہن لال کی تھرلر فلم ’’اوپم‘‘کا ہندی ری میک ہوگا جو 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اب اس فلم کا عنوان دے دیا گیا ہے۔ اب اس ’’اوپم‘‘ کے ری میک کو ’’ہوائیاں‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے جس کا انگریزی میں معنی ہے ’’بیسٹ‘‘۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹیم کو یہ محسوس ہوا کہ یہ لفظ فلم کے موضوع کو بہترین طریقے سے بیان کرے گا اور پریا درشن اس عنوان کے تحت جو کہنا چاہتے ہیں وہ کہہ سکیں گے۔ فلم کیلئے دیگر عنوانات بھی پیش کئے گئے تھے لیکن ایک عنوان اور اداکاروں کا بھی انتخاب کرلیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اکشے کمار اور سیف علی خان نے آخری مرتبہ فلم ’’تشن‘‘ کیلئے شراکت داری کی تھی جو 2008میں ریلیز ہوئی تھی۔ قبل ازیں بالی ووڈ ہنگامہ نے رپورٹ کیا تھا کہ اکشے کمار ’’اوپم‘‘ کے بہت بڑے مداح ہیں اور جب پریا درشن نے انہیں اس فلم کی پیشکش کی تھی تو انہوں نے بغیر کچھ سوچے فلم کی پیشکش قبول کر لی۔یہ دو ہیروز پر مبنی فلم ہوگی جس میں اکشے کمار اور سیف علی خان نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ اگست 2025میں شروع ہوگی جبکہ اس کی شوٹنگ ’’اسٹارٹ ٹو فنش شیڈول‘‘ پر کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق