راولپنڈی میں تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

Jul 07, 2025 | 17:11:PM
راولپنڈی میں تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں3 بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ٹھکال روڈ چوہا خالصہ کے قریب بچے  کھڑے پانی میں کھیلتے ہوئے گہرائی میں پھنس گئے اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تینوں بچوں کی لاشیں پانی سے نکال لیں گئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں دس سالہ عثمان ندیم، نو سالہ طیبہ ندیم اور چھ سالہ حمزہ آفتاب شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ: تالاب میں گرنے والی 4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں