آلوؤں سے بھرا ٹرک موٹر سائیکل سواراں پر الٹ گیا، 3 افراد جان بحق 

Jul 07, 2023 | 21:45:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عارف والا میں آلوؤں سے لدا ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں پر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قبولہ روڈ پر فٹبال گراؤنڈ کے قریب پیش آیا ، حادثے میں موٹرسائیکل سوار آلوؤں سے لدے ٹرک کے نیچے دب گئے۔ حادثے کے نتیجے میں دوخواتین سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمی افراد کو  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی سٹاک مارکیٹ نے دنیا کی اہم سٹاک مارکیٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا

واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والے  افراد گاؤں کالے پٹھان کے رہائشی ہیں۔