آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ

Jul 07, 2023 | 10:57:AM
آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا)آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ،کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کے سپر 6 مقابلے میں نیدرلینڈز نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے دی ۔

 تٖفصیلات کے مطابق زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 278 رنز کا ہدف دیا جو اسے 44ویں اوورمیں حاصل کرنا تھا،نیدرلینڈز نے ہدف 43ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، باس ڈی لیڈا نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت کی راہ دکھائی، اس سے پہلے سکاٹ لینڈ کی جانب سے برینڈن میک مولین نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان رچی برینگٹن نے 64 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:بادلوں کی گھن گرج،موسلا دھار بارش کا امکان ،ایمرجنسی نافذ

سینچری میکر ڈچ کھلاڑی باس ڈی لیڈا نے 5 وکٹیں بھی حاصل کیں، شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر انہیں پلیر اف دی میچ قرار دیا گیا،اس میچ کے ساتھ ہی آئی سی سی ورلڈ کپ کی لائن اپ مکمل ہو گئی پہلے سری لنکا اور اب نیدرلینڈز نے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔