بادلوں کی گھن گرج،موسلا دھار بارش کا امکان ،ایمرجنسی نافذ

Jul 07, 2023 | 09:04:AM
بادلوں کی گھن گرج،موسلا دھار بارش کا امکان ،ایمرجنسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی )  ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں  کے سبب مئیر کراچی نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ڈائریکٹر کوارڈنیشن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے، اعلامیہ میں شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام متعلقہ افسران کو چوبیس گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق بارش کے بعد صورتحال بہتر ہونے تک افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بس بہت ہوا! شہباز شریف نےپوری قوم کو احتجاج کی کال دے دی

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے  مون سون کے دوسرے سپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے بروقت اقدامات کی ہدایت کر دی ہے ۔