جیل حکام کو بانی کے ساتھ ملاقات کرنے کے خواہشمند افراد کی فہرست بھیج دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے حکام کو پی ٹی آئی کی طرف سے بانی کے ساتھ ملاقات کرنے کے خواہشمند افراد کی فہرست بھیج دی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماوں کی ملاقات کے دن ان سے ملاقات کرنے کے خواہشمند افراد کی فہرست میں چھ افراد کے نام ہیں۔
آج بدھ کے روز پی ٹی آئی نے چھ ملاقاتیوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی۔
پی ٹی آئی کی طرف سے اس فہرست میں جن رہنماؤں کے نام شامل کئے گئے ہین ان میں میاں عمر، شیر علی آفریدی اور افتخار چارسدہ سمیع اللہ، مشتاق غنی اور شاہ تراب کے نام بھی ہیں۔
پی ٹی آئی کے یہ رہنما کل جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے۔
اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے بانی کے ساتھ تمام "سیاسی ملاقاتوں" پر پابندی لگا رکھی ہے۔ ایک ماہ سے زیادہ ورصہ سے کسی ملاقاتی کی بانی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔