تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا

Jan 07, 2026 | 20:13:PM
 تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حسن)  تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

تعلیمی بورڈ کی جانب سے حیدرآباد، مٹیاری ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، جامشورو، دادو، ٹھٹھہ اور سجاول کے  جماعت نہم کے سٹوڈنٹس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان آج کیا گیا ہے۔
 
حیدرآباد بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق  مجموعی طور پر 78 ہزار 606 امیدوار امتحانات کیلئے انرول ہوئے، تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے امتحانات کا انعقاد کیا تو ان میں  78 ہزار 91 امیدواروں نے شرکت کی۔ 

داخلہ بھیجنے کے بعد  515 امیدوار امتحانات سے غیر حاضر رہے۔ آج سامنے آنے والے نتائج کے مطابق  حیدر آباد تعلیمی بورڈ کے امتحان برائے نہم میں شرکت کرنے والے  70 ہزار 240 امیدوار تمام مضامین میں کامیاب قرار پائے۔

1365 امیدوار تمام مضامین میں فیل ہوگئے، تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے حکام نے مختلف تکنیکی وجوہات کی بنا پر  72 امیدوارں کے نتائج روک لئے  ہیں جو ان کے انفرادی معاملات کی جانچ یا تکنیکی وجوہات ختم  ہونے پر جاری کئے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: رشتہ ایپ سے  رابطہ کرنےوالی لڑکی کو ریپ کرنےوالا انکاؤنٹر میں ہلاک