رشتہ ایپ سے رابطہ کرنےوالی لڑکی کو ریپ کرنےوالا انکاؤنٹر میں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین) رشتہ ایپ سےجیون ساتھی تلاش کرنے والی لڑکی کو ریپ جیسی سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ملزم متاثرہ لرکی کےلوکیشن شئیر کرنے کی وجہ سے انکاؤنٹر میں مارا گیا۔
ملزم نےرشتہ ایپ سےرابطہ کر کے بعد میں لڑکی کو جنسی زیادتی کانشانہ بنا دیا۔
ملزم عمر حیات و دیگر کیخلاف تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج ہوا۔ بعد میں ملزم عمر حیات سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔ سی سی ڈی نے شریک ملزم بلال حسن کو آج عدالت میں پیش کیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے اس مقدمہ کی سماعت کی۔
سی سی ڈی اہلکاروں کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ شریک ملزم بلال حسن مرکزی ملزم عمر حیات کا ڈرائیور ہے۔ سی سی ڈی کی طرف سے عدالت کو جو تفصیل پیش کی گئی اس کے مطابق ملزم عمر حیات نے رشتہ ایپ کے ذریعہ رابطہ کرنے کے بعد لڑکی سے ملاقاتیں شروع کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس بھی نیم حکیم نکلی، یوزرز کی صحت خطرے میں ڈال دی
اعتماد قائم کرنے کے لئے ملزم لڑکی کو گاڑی میں لے کر گھومتا رہا۔ اس دوران ملزم نے دھوکہ سے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ،سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم نے لڑکی کو اپنا آبائی گھر دکھانے کا بہانہ کیا اور اپنے ساتھ حافظ آباد لے گیا۔
زیادتی س کے خطرہ سے دوچار ہوتے ہی خوفزدہ لڑکی کے والدین کو اپنے موبائل فون کے ذریعہ اپنی موجودہ لوکیشن بھیجی لیکن والدین بروقت مدد نہ کر سکے اور ملزم نے لڑکی کو ریپ کر دیا۔
لڑکی کے موبائل لوکیشن بھیجنےپرملزمان گرفتارہوئے ۔