علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نےعلی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس پر سماعت کی، علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے مسلسل عدم پیشی پرانہیں اشتہاری قرار دیا، عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا زبانی فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایئرپورٹس پر نئی جدید سکیننگ مشینز لگانے کا فیصلہ
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔