ایئرپورٹس پر نئی جدید سکیننگ مشینز لگانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک بھر کے ایئرپورٹس پر نئی اور جدیدسکیننگ مشینز نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایئرپورٹس اتھارٹی اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے تمام بڑے اور چھوٹے ایئرپورٹس کا تفصیلی سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔
مشینوں کی تنصیب سے مسافروں کے سامان کی بروقت سکیننگ میں مدد ملے گی، نئی جدید سکیننگ مشینز لگانے کے بعدسمگلنگ روکنے میں مددملے گی اور سیکیورٹی اقدامات بھی بہتر کرنے میں معاونت حاصل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ویزا پالیسی کیلئے نئی شرائط عائد،7نئے ممالک اس فہرست میں شامل
جدیدسکیننگ مشینز منصوبہ اربوں روپے مالیت کا ہے۔