چھٹیاں ختم ہونے سے قبل تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے پر سکولزسیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے سے قبل ہی سکول کھولنے پر لاہور میں تین نجی سکول سیل ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی سکولز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین نجی سکولز کو سیل کر کے پرنسپلز کو طلب کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق شاہدرہ، بیدیاں روڈ اور سبزہ زار میں سکول سیل کیےگئے، خلاف ورزی کرنے والے ان سکولوں کے پرنسپلز کوبھی طلب کرلیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: 8 ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کیلئے نئے قواعدنافذ
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کا کہنا ہے کہ چھٹیاں ختم ہونے سے قبل کوئی نجی سکول نہیں کھلےگا، سکولز کھلے پائے گئے تو سی ای اوایجوکیشن انکےخلاف کاروائی کریں گے۔