وفاقی آئینی عدالت میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کل تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی، جس کی سربراہی چیف جسٹس امین الدین خان نے تین رکنی بینچ کے ساتھ کی۔
ٹیکس پیئرز کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل میں کہا کہ اگر قانون میں ٹیکس جمع کرنے کی اجازت ہی نہیں ہے تو پھر کس قانون کے تحت یہ ٹیکس اب تک اکٹھا کیا گیا۔
انہوں نے فور سی کو مکمل غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی وفاقی آئین سازی کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔
یہ بھی پڑھیں:سپیکر قومی اسمبلی کی پیشکش ؛اپوزیشن نے مذاکرت کیلئے رابطہ نہیں کیا
جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال کیا کہ کیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف بی آر اور کمشنرز کو فریق بنایا گیا تھا؟ مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ بالکل، دونوں کو فریق بنایا گیا تھا۔
کیس کی مزید سماعت کل ہو گی ۔