مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ، انڈے بھی مہنگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) غریب طبقہ اور مڈل کلاس سے مرغی بھی دور ہونے لگی 11 روپے مزید اضافے سے مرغی گوشت کی قیمت چھٹی سنچری کی جانب گامزن ہے۔
تازہ اضافہ کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلوگرام ہو گیا ہے جبکہ صاف گوشت 700 روپے فی کلوگرام کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہے۔
زندہ برائلر فارم ریٹ 383 روپے، تھوک 397 روپے اور پرچون قیمت 411 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈے بھی مہنگے ہو گئے ہیں اور 320 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کیے جا رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بڑھتی قیمتیں صارفین کے بجٹ پر دباؤ ڈال رہی ہیں اور غریب و متوسط طبقے کے لیے مرغی اور انڈے جیسی بنیادی غذائی اشیاء کی دستیابی مشکل ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان