کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ، نگران وزیراعلیٰ کا رات گئے 2 گھنٹے تک تفصیلی دورہ

Jan 07, 2024 | 22:01:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم قریشی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے رات گئےکنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کا دو گھنٹے تک تفصیلی دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ مںصوبہ 31 جنوری تک منصوبہ مکمل کیاجائے اور کام کی رفتار بڑھائی جائے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر بابو صابو سے سگیاں تک پیکج 2 اورسگیاں سے نیازی چوک تک پیکج ون پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور پارجیکٹ کے ساتھ  نالے کا ڈیزائن فوری طورپر تیار کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اطراف کی سڑکو ں کی تعمیر و بحالی کا پلان بھی طلب کرلیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او اور متعلقہ حکام کو فوری ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔
اس موقع پر  دونوں کنٹریکٹرز اور چیف انجینئر ایل ڈی اے نے  وزیر اعلیٰ کو منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ 

یہ بھی پڑھیے: ہسپتالوں میں سہولتوں کی بہتری کا ٹاسک 31جنوری تک مکمل کرینگ،وزیراعلیٰ
دورے کے موقع پر نگران وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم منصوبہ مکمل کرنے کیلئے دن رات محنت کررہی ہے جس کا اعتراف کرنا چاہیے، بند روڈ پراجیکٹ کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک کے مسائل کا سامناہے لیکن یہ پراجیکٹ شہریو ں کیلئے ہی ہے، سی ٹی او اورڈپٹی کمشنر سمیت دیگر تمام متعلقہ افراد کوشش کررہے ہیں کہ شہریوں کو کم سے کم مسائل کاسامنا ہو، پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کے لئے چند روز کیلئے ٹریفک بندکرنی پڑے گی جس پر پیشگی معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پراجیکٹ کے ایک فیز پر 55 فیصد اور دوسرے پر  40 فیصد کام مکمل ہوچکاہے، پوری امید ہے کہ 31جنوری تک بند روڈ پراجیکٹ مکمل ہوجائے گا اور اس کے ساتھ ہی رنگ روڈ بھی مکمل ہوجائے گا، ایسےبند روڈ پراجیکٹ سے ملتان روڈ منسلک ہوجائے گا اورایک سرکل بن جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 9 جنوری تک موسم کی صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں، اس کے بعدتعلیمی اداروں کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
اس موقع پر صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، ڈپٹی کمشنر، ایم ڈی واسا،سی ٹی او اور متعلقہ حکام بھی نگران وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔