سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی صاحبزادی کی شادی، سیاسی ،سماجی شخصیات سمیت دیگر کی شرکت

Jan 07, 2023 | 23:29:PM
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید ،صاحبزادی کی شادی، سیاسی، سماجی شخصیات، مختلف شعبہ ہائے زندگی،
کیپشن: فیض حمید، فائل فوٹو
سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی صاحبزادی کی شادی، سیاسی ،سماجی شخصیات سمیت دیگر کی شرکت
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید ،صاحبزادی کی شادی، سیاسی، سماجی شخصیات، مختلف شعبہ ہائے زندگی،
سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی صاحبزادی کی شادی، سیاسی ،سماجی شخصیات سمیت دیگر کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی صاحبزادی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیا نی اور جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی جبکہ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا  بھی موجود تھے۔

تقریب میں  فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی ، مشاہد حسین سید ،  سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر  وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس  اور صحافی سلیم صافی بھی موجود تھے۔

مزید برآں شادی  کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے علاوہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی شریک ہوئے۔

جنرل(ر)فیض حمید کی بیٹی انوشہ چوہدری کی شادی کے حوالے سے دعوت طعام 29 دسمبر 2022 بروز جمعرات دوپہر کو ہوئی ۔

 

پی ٹی آئی رہنما  شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی شادی کی تقریب میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ سکول ایجوکیشن کا سردی کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق اہم اعلان