رجسٹریشن بک کے بعدگاڑیوں کے سمارٹ کارڈبھی ختم ۔۔اب نیا کیا ہوگا۔۔؟

Jan 07, 2022 | 19:11:PM
تجویز۔بارکوڈ۔ایکسائز۔اجلاس۔ٹیگ
کیپشن: گاڑیوں کی رجسٹریشن بک اور سمارٹ کارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی) رجسٹریشن بک کے بعدگاڑیوں کے سمارٹ کارڈبھی ختم کرکے تھرڈ نمبرپلیٹ شروع کرنے کی تجویز، نمبرپلیٹس بنانے والی نیم سرکاری کمپنی نے محکمہ ایکسائز  پنجاب کو گاڑیوں کی سکرین پرایم ٹیگ طرز پر گاڑی اور مالک کی تمام تفصیلات پرمشتمل ٹیگ لگانے کے مراسلہ بھجوا دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فرنٹ سکرین پر لگے ٹیگ کو خصوصی مشینوں سے سکین کرنے پرگاڑی کی تمام تفصیلات سامنے آجائیں گی۔ آر ایف آئی ڈی موٹرسائیکلوں کی فرنٹ لائٹس میں نصب کئے جائیں گی۔ آر ایف آئی ڈی کا بارکوڈ سکین کرنے سے ٹوکن ٹیکس ودیگر تمام تفصیلات بھی سامنے آجائیں گی۔
سکیورٹی ایجنسیز، پولیس ودیگر اداروں کو چیکنگ میں مدد ملے گی۔متعلقہ کمپنی، سیکریٹری ایکسائز، ڈی جی ایکسائز کے اجلاس بھی منعقد ہوچکے ہیں۔ پی آئی ٹی بی کو 6 ماہ کے دوران تمام سسٹم تیارکرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ 
یہ بھی پڑھیں۔نشے میں دھت شرابی لڑکیوں کا بارات میں ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل