موسم خراب۔۔پی آئی اے کا فلائیٹ شیڈول درہم برہم ۔۔۔پروازیں منسوخ

Jan 07, 2022 | 14:51:PM
موسم خراب ، فلائٹ
کیپشن: خراب موسم میں رواں دواں فلائٹ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کا فلائیٹ شیڈول درہم برہم ہوگیا۔لاہور میں موسم شدید خراب ہونے کے باعث پروازیں اسلام آباد اتار لی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں:اربو ں ڈالر کا فراڈ۔۔۔سائبر کرائم متحرک ۔۔کرپٹو کرنسی ایکسچینج کو نوٹس
تفصیلات کے مطابق موسم خراب ہونے کے باعث لاہور جانیوالی پروازیں کراچی تا لاہور پی کے 302، ابوظہبی تا لاہور پی کے 264 اور جدہ تا لاہور پی کے 9760 اسلام آباد اتار لی گئیں۔ذرائع کے مطابق متاثر ہونے والی پروازوں کے 447 مسافروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے لاہور لے جایا جائے گااس حوالے سے پی آئی اے نے انتظامات بھی شروع کردیئے 
دوسری جانب لاہور سے روانہ ہونے والی پروازیں پی کے 303 لاہور تا کراچی، پی کے 9759 لاہور تا جدہ اور پی کے 189 لاہور تا بحرین منسوخ کردی گئیں۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کال سینٹر 24 گھنٹے مسافروں کو معلومات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ترجمان نے درخواست کی ہے کہ موسم کی خرابی کے پیش نظر مسافروں سے التماس ہے کہ گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرلیں ۔
یہ بھی پڑھیں:موسلادھار بارشیں۔۔ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی