فرنس آئل کی فیکٹری میں آگ لگنے سے3افراد جاں بحق 

Jan 07, 2021 | 12:28:PM
فرنس آئل کی فیکٹری میں آگ لگنے سے3افراد جاں بحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیروزوالا کے علاقے رانا ٹاؤن میں آہدیاں روڑ پر فرنس آئل کی فیکٹری میں آگ لگ گئی،جھلس کر تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ٹاؤن آہدیاں روڑ پر فرنس آئل فیکٹری میں آگ لگ گئی- آگ لگنے سے 3 افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔ جن کی لاشوں کو ریسکیو کی سرچ ٹیم نے تلاش کر لیا ہے اور ہسپتال منتقل کر دیا۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہ ہو سکی- ریسکیو امدادی ٹیموں نے تینوں لاپتہ افراد کی لاشیں تلاش کر لی ہیں ۔ریسکیو 1122 لاہور اورمریدکے کی فائر فائٹنگ اور امدادی ٹیمیں موقع پر آگ بجھانے اور امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں -ریسکیو آپریشن میں لاہور اور شیخوپورہ کے 30 ریسکیو اور 10 گاڑیاں شامل ہیں-حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر فیروز والا منتقل کیا جا رہا ہے-فائر فائٹنگ ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے-