چین، فیکٹری میں دھماکہ، پانچ افراد جان سے گئے

Feb 07, 2026 | 21:21:PM
چین، فیکٹری میں دھماکہ، پانچ افراد جان سے گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چین کے شمالی صوبہ شانشی میں فیکٹری میں دھماکہ سے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ہفتے کی صبح شانین کاؤنٹی میں جیاپینگ بایوٹیک کمپنی کی ایک ورکشاپ میں ہوا۔

رپورٹس کے مطابق کاؤنٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صبح 10 بجکر 38 منٹ تک امدادی کارکنوں نے پانچ پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالاتاہم ان میں سے کسی میں بھی زندگی کے آثار نہیں پائے گئے۔دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب ایران کے دارالحکومت تہران کے فوجی اڈے میں اچانک خوفناک آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کا واقعہ ملٹری جوائنٹ اسٹاف سے منسلک کمپلیکس کے اندر موجود لکڑی کے کارخانے میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق فائرفائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد خود کش دھماکا، داعش افغانی ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار