پہلے بھی دہشتگردی کا مقابلہ کیا ، آئندہ بھی کرینگے :گورنر پنجاب سردار سلیم

Feb 07, 2026 | 18:14:PM
پہلے بھی دہشتگردی کا مقابلہ کیا ، آئندہ بھی کرینگے :گورنر پنجاب سردار سلیم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پہلے بھی دہشتگردی کا مقابلہ کیا، آئندہ بھی کریں گے،ترلائی کلاں دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے، نمازیوں کو شہید کیا گیا، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔

 پمز اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کی خاطر جان قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، خود کش حملہ آور نے مسجد میں پہلے فائرنگ کی ہھر خود کو اڑا لیا۔

سردار سلیم نے کہا کہ پوری قوم خون کے آنسو رو رہی ہے، ماوں نے بچوں کو مسجد بھیجا،پاکستانی عظیم قوم ہے، ہماری فوج کے جوان، افسران روزانہ ملک پر جانیں دے رہے ہیں،مشکل کی گھڑی ہے، پوری قوم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

 گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی دہشتگردی کو شکست دی تھی، اب بھی دہشتگردوں کو شکست دیں گے،پاکستان پہلے بھی زندہ باد تھا،اب بھی  ہمیشہ زندہ باد ہو گا،بڑے افسوس کا مقام ہے جو ساری زندگی ہمیں کھاتے رہے وہ دھشتگردی کررہے ہیں۔

ا نھوں نے کہا کہ بلوچستان میں حال ہی میں ایک واقعہ ہوا ہے،ہماری سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے خلاف کارروائی کی، بھارت دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے،  کسی صورت یہ مناسب نہیں،کوئی بھی مسلمان عبادت گاہ پر حملہ نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں :ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا