خودکش حملہ آور کے قریبی تعلق والے 4 افراد پشاور سے گرفتار

Feb 07, 2026 | 00:48:AM
خودکش حملہ آور کے قریبی تعلق والے 4 افراد پشاور سے گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)اسلام آباد میں مسجد پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد کی شناخت ہو گئی۔حملہ آور کے قریبی تعلق والے 4 افراد کو پشاور سے حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسجد پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی،خود کو دھماکے سے اڑانے والے دہشتگرد یاسر کا تعلق کالعدم داعش سے ہے،ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کے قریبی 4 افراد کو پشاور سے حراست میں لے لیا گیا،حملہ آور کے قریبی تعلق والے4افراد نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سہولتکاروں اور معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں،سپیشل ٹیموں میں کاؤنٹر ٹیررازم کے افسران شامل ہیں۔

حملہ آور کے موجودہ اور سابقہ ٹھکانوں سے متعلق اطلاعات پر تحقیقات جاری ہیں،ملزم کے قومی شناختی کارڈ ایڈریس والے گھر پر چھاپے مارے گئے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: