معروف اداکارغیوراخترکوبچھڑے 14 برس بیت گئے

سوناچاندی نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایاجس میں تکیہ کلام اوہوہوزبان زد عام ہوا

Feb 07, 2025 | 11:37:AM
معروف اداکارغیوراخترکوبچھڑے 14 برس بیت گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ریڈیو، ٹیلی ویژن اور فلم کے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار غیور اخترکومداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے۔

غیور اخترنے فنی کیریئرکاآغاز70ءکی دہائی میں تھیٹرسے کیاتھا،بعدازاں ریڈیوپر ڈرامہ کرنے لگے اس کے بعدٹی وی ڈراموں میں ثانوی کرداراداکئے لیکن ڈرامہ” سوناچاندی“نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیاجس میں ان کا تکیہ کلام”اوہوہو“زبان زد عام ہواتھا۔

غیور اخترکے دیگر مشہورٹی وی ڈراموں میں خواجہ اینڈسنز،راہیں،پت جھڑ ،وارث ،باﺅٹرین،عینک والا جن،جھوک سیال،ہواپہ رقص،فری ہٹ،گھر آیا میرا پردیسی،افسر بیکارخاص ، ستارہ اوردیگر شامل ہیں،انہوں نے محبت،اصلی تے نقلی اور ڈائریکٹ حوالدار سمیت چندفلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے تھے۔

وہ 7 فروری 2014 کوراہی ملک عدم ہوگئے تھے،انتقال کے وقت ان کی عمر 79 برس تھی،انہیں فالج کاحملہ ہواتھاجس کے بعد وہ کافی حدتک ٹھیک بھی ہوگئے تھے اورانہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کام بھی شروع کردیاتھالیکن فالج کے کچھ اثرات باقی تھے۔

غیوراخترکوبہترین اداکاری پرصدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیاتھا،انہوں نے 2 بیٹے اور بیوہ کوسوگوارچھوڑاتھا۔