امریکی خاتون 11 فروری تک واپس نہ گئی تو اسے کن غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہوگا؟
اونیجا ہسپتال کے اسپیشل وارڈ میں داخل ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں ڈسچارج ہوں گی،اونیجا کو کسی بھی وقت ایف آئی اے یا امریکی قونصل خانہ کی ٹیم اپنے ہمراہ لے جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اگر 11 فروری تک وطن واپس نہیں گئی تو اس کے خلاف فارن ایکٹ لاگو ہوجائے گا اور خاتون کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی۔
رپوٹس کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام نے گزشتہ روز جناح ہسپتال میں امریکی خاتون سے ملاقات کی اور اسے قانونی پیچیدگیوں سے آگاہ کیا،امیگریشن حکام کے مطابق خاتون کا 15 دن کا ایگزٹ پرمٹ 11 فروری کو ختم ہو جائے گا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ایگزٹ پرمٹ ایکسپائری تک واپس نہیں گئی تو قانونی مشکلات پیدا ہوں گی، 11 فروری کے بعد امریکی خاتون کو پاکستان میں زائد المیعاد قیام کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے تحت خاتون کے خلاف 13/14 فارن ایکٹ 1946 کے تحت مقدمہ درج کیا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں:کراچی آئی امریکی خاتون کےذہنی بیماری"بائی پولر ڈس آرڈر"میں مبتلا ہونے کا انکشاف
امیگریشن ایکٹ کے تحت امریکی خاتون کو گرفتار کیا جائے گا اور فارن ایکٹ کے تحت عدالت میں پیش کیا جائے گا جب کہ اسے پاکستان میں غیرقانونی قیام پر ڈی پورٹ کیا جائے گا،ایف آئی اے ذرائع کے مطابق حکومت اگر چاہے تو اس کے ایگزٹ پرمٹ میں مزید توثیق کرسکتی ہے اور خاتون کو وطن واپسی کا ایک اور رضاکارانہ موقع فراہم کیا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں امریکی خاتون اونیجا کراچی جناح ہسپتال کے اسپیشل وارڈ میں داخل ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں ڈسچارج ہوں گی ،ہسپتال انتظامیہ کےمطابق اونیجا کے ایم آر آئی ، سی ٹی اسکین اور الٹراساونڈ کی رپورٹس نار مل ہیں، اونیجا ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
گزشتہ روز دانتوں میں تکلیف تھی تو اس کا معائنہ کرایا تھا ،اونیجا کو کسی بھی وقت ایف آئی اے یا امریکی قونصل خانہ کی ٹیم اپنے ہمراہ لے جائے گی۔