کراچی، گلشن اقبال میں دھماکہ، جاں بحق نوجوان پولیس انسپکٹر کا بیٹا نکلا

Feb 07, 2024 | 20:57:PM
کراچی، گلشن اقبال میں دھماکہ، جاں بحق نوجوان پولیس انسپکٹر کا بیٹا نکلا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہر قائد کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اب سے کچھ دیر پہلے ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت ہوگئی ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے مطابق دھماکے میں جاں بحق نوجوان فاروق میرانی ہے جس کی عمر سولہ سے سترہ سال بتائی گئی ہے۔ فاروق میرانی سندھ پولیس کے سب انسپکٹر رحمان میرانی کا بیٹا ہے، فاروق میرانی بم ہاتھ میں لے کر گلی میں جارہا تھا جہاں بچوں کے شور مچانے پر اس نے بم کو چھپانے کی کوشش کی اور اسی دوران بم کی پن نکل گئی اور دھماکے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے:گلشن اقبال میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

اظفر مہیسر نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ فاروق میرانی کا باپ گلشن اقبال تھانے میں تعینات ہے کو کچھ عرصہ پہلے معطل بھی ہوا تھا، سب انسپکٹر رحمان میرانی حاجی لیموں گوٹھ کا ہی رہائشی ہے اور واقعے کے بعد گھر کی تلاشی بھی لی گئی ہے۔