کراچی: گلشن اقبال میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

Feb 07, 2024 | 19:35:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

گلشن اقبال میں لیمو گوٹھ کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ پر ایک اور قاتلانہ حملہ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم گرینڈ لیکر باہر نکل رہا تھا اور اسی دوران گرینڈ پھٹ گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ عرفان پہادر کے مطابق کرائم سین یونٹ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دستی بم دہشتگرد کے ہاتھ میں پھٹ گیا اور وہ موقع پر ہلاک ہوگیا، ان کے مطابق دہشتگرد کی شناخت نہیں ہوسکی اور اس کے ٹارگٹ کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ دھماکا ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب تقریباً اگلے 12 گھنٹوں کے اندر پاکستان کے عوام عام انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔