مغربی افریقی ملک بینن میں فوجیوں کا ٹی وی پرآکر مارشل لا لگانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مغربی افریقا کے ملک بنین میں ایک مبینہ فوجی بغاوت سامنے آئی ہے جہاں مسلح افواج کے ایک گروہ نے سرکاری ٹیلی وژن پر حکومت تحلیل کرنے اور صدر پٹریس تالون کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خود کو ‘ملٹری کمیٹی فار ریفاؤنڈیشن ‘کہنے والے فوجیوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ تالون اب ملک کے صدر نہیں رہے۔
فوجی کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک کی تمام سرحدیں بند کر دی گئی ہیں جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔
فرانسیسی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا ہے کہ صدر کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب کیمپ گیژو میں فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تاہم ابھی تک صورتحال کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت :سخت ترین سیکیورٹی میں بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا