کرشنگ سیزن شروع ہونے کے باوجودچینی کی مہنگے داموں فروخت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد )کرشنگ سیزن شروع ہونے کے باوجود چینی 180 سے لیکر 195 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
صدر پنجاب کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن حافظ عارف کے مطابق شوگر مل سے پچاس کلو چینی کے تھیلے کا ایکس فیکٹری ریٹ 8000 روپے ہو گیاجبکہ متعدد شوگر ملوں کی جانب سے 160روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی سپلائی جاری ہے۔
صدر پنجاب کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن حافظ عارف کاکہناہے کہ ہول سیلرز کی جانب سے پرچون فروشوں کو 165 روپے فی کلو کے حساب سے چینی سپلائی کی جانے لگی،ہول سیلرز اور پرچون فروشوں کی ملی بھگت سے ازخود ریٹ بڑھائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں مسلمان پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی حجاب متعارف کرانے کا فیصلہ
حافظ عارف کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی چھاپہ مار ٹیمیں پرائس کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں۔