بھارت میں دوران تقریر سیاسی رہنما کو جوتا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں ایک شہری نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر گوپال اٹالیہ کو جوتا دے مارا۔
گجرات کے شہر جام نگر میں عام آدمی پارٹی کے ”گجرات جوڑو پروگرام“ کے دوران اُس وقت شدید بد نظمی پھیل گئی جب گوپال اٹالیا کی تقریر کے دوران ایک شخص نے ان پر جوتا پھینک دیا۔
واقعے کے بعد جلسہ گاہ میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور اے اے پی کارکنوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا، جسے پولیس نے مداخلت کرکے گرفتار کیا۔
رپورٹس کے مطابق اے اے پی کارکنوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اُسے اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا۔
بعد ازاں ملزم کی شناخت کانگریس کارکن چھترپال سنگھ جیڈیجا کے طور پر کی گئی، پولیس اسے زخمی حالت میں ہسپتال لے گئی، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
گوپال اٹالیا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کرانا چاہتے۔
A dramatic scene unfolded at a rally of the Aam Aadmi Party (#AAP) in #Gujarat's #Jamnagar on Friday.
— Hate Detector (@HateDetectors) December 6, 2025
During the rally, a man from the audience hurled a shoe at AAP MLA #GopalItalia.
The incident, which took place when the #Visavadar MLA was giving a speech during the party's… pic.twitter.com/bbPrII6atc
تاہم انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اس طرح کے واقعات کے ذریعے عام آدمی پارٹی کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، مگر یہ حربے پارٹی کو ڈرا نہیں سکتے۔
اٹالیا نے کہا ’میں تقریر کر رہا تھا جب اچانک پولیس کی بڑی تعداد سٹیج کی طرف آتی دکھائی دی، اور پھر ایک شخص نے مجمع میں سے کھڑے ہو کر مجھ پر چپل پھینکی، پولیس فوری طور پر اسے لے گئی۔
انہوں نے مزید کہا بی جے پی کے پاس پولیس، نظام اور پوری سرکار ہے، اگر اے اے پی کو روکنا ہے تو عوام کی خدمت کریں، چپلیں اور جوتے پھینک کر عوام کا بھلا نہیں ہوگا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جلسے کے مقام پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔