"نئے صوبے اور قومی شناخت"؛خصوصی مباحثہ آج پنجابی کمپلیکس میں ہو گا

Aug 07, 2026 | 23:55:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) "نئے صوبے اور قومی شناخت" کے عنوان سے خصوصی مباحثہ  آج آٹھ اگست کو قذافی سٹیڈیم سے متصل پنجابی کمپلیکس میں ہو گا ۔

پنجابی سنگت پاکستان کے زیر اہتمام اس خصوصی مباحثہ میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی، حقوق خلق پارٹی اور دیگر تنظیموں کے رہنما نئے صوبوں کی تشکیل اور   "قومی شناخت" پر اس کے ممکنہ اثرات پر اپنے خیالات پیش کریں گے۔

اس خصوصی مباحثہ  کی صدارت لاہور کے دانشور اور ادیب  نین سکھ کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چودھری منظور احمد، مسلم لیگ ن کے چوہدری امجد علی جاوید، پی ٹی آئی کے احمر رشید بھٹی،  حقوق خلق پارٹی کے رہنما  سینئیر دانشور، لیبر لیڈر فاروق طارق، سندھی دانشور انور عزیز چانڈیو، پی ایم پی کے شوکت علی  چوہدری،  پی آئی پی کے آصف علی چوہدری  گورننس اور انتظامی مسائل  کے حل کے لئے نئے صوبے بنانے کی تجویز اور قومی شناخت  کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔ 

پنجاب سنگت پاکستان کے سیکرٹری یوسف پنجابی اور جوائنٹ سیکرٹری جوشا نے بتایا کہ اجلاس شام سات بجے شروع ہو گا۔  موضوع سے دلچسپی رکھنے والے کسی دعوت نامہ کے بغیر مباحثہ میں شریک ہو سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  تین طاقتوں کی دفاعی شیلڈ؛ اسرائیل کی پیش قدمی کے خلاف عظیم ڈیٹرنس