10 اگست کو اسلام آباد میں شیڈول گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے انٹرویوز ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے رواں ماہ 10 اگست کو اسلام آباد میں شیڈول گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے انٹرویوز ملتوی کر دیئے۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے انتظامی وجوہات کی بنا پر اسلام آباد مرکز میں 10 اگست 2026 کو ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی ایس 17) کے انٹرویوز ملتوی کر دیئے ہیں۔
ایف پی ایس سی کے پروگرام مینجمنٹ ڈائریکوریٹ کی جانب سے جاری پبلک نوٹس کے مطابق یہ انٹرویوز انٹرویو پروگرام نمبر 103/2026 کے تحت پیر 10 اگست کو دوپہر 12:15 بجے منعقد ہونا تھے۔
نوٹس کے مطابق ملتوی کیے گئے انٹرویوز کیس نمبر F.4-60/2026-R کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی ایس 17) کی آسامیوں کے لیے تھے، جن کے لیے 2 امیدواروں کو طلب کیا گیا تھا۔
ایف پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ دیگر تمام کیسز اور ملک کے دیگر امتحانی مراکز پر انٹرویوز اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی.
کمیشن کے مطابق ملتوی کیے گئے انٹرویوز کی نئی تاریخ سے متعلق اُمیدواروں کو مناسب وقت پر علیحدہ سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان ، ترکیہ، سعودی عرب کے درمیان ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘‘ طے پا گیا