رواں سال کا آخری سورج گرہن پاکستان میں نظر آئے گا؟

Aug 07, 2026 | 11:54:AM
 رواں سال کا آخری سورج گرہن پاکستان میں نظر آئے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن  12 اور 13 اگست کی درمیانی شب  ہوگاجو پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 12 اگست کی رات 8 بج کر 34 منٹ پر ہوگا، رات 10 بج کر 46 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور 13 اگست کی رات 12 بج کر 58 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین اور روس میں مکمل سورج گرہن ہوگا، جبکہ یورپ، افریقہ اور امریکا میں جزوی سورج گرہن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں کمی مسترد،شہریوں نےمزیدسستاکرنے کامطالبہ کردیا
 محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اگست کو جزوی چاند گرہن بھی ہوگا، چاند گرہن کا مشاہدہ بھی پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔