پیٹرول کی قیمت میں کمی مسترد،شہریوں نےمزیدسستاکرنے کامطالبہ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اربازخان)شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کومستردکرتے ہوئے بڑی کمی کامطالبہ کردیا۔
پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے اورڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کمی کی گئی ہے لیکن قیمتوں میں کمی کے باوجود شہری ناخوش ہیں۔
شہریوں کاکہناہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ توبڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے جبکہ کمی معمولی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھربڑا اضافہ
شہریوں کاکہناہے کہ پیٹرول کی قیمتوں کے باعث غریب آدمی کیلئے گزارا کرنا مشکل ہو گیا ہے، حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرے۔