اقتصادی کمیٹی اجلاس؛توانائی، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر سمیت 28 منصوبے منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار لہ زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں توانائی، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر سمیت 28 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزراء، سیکرٹریز کی شرکت کی جبکہ اجلاس میں گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں وفاقی و صوبائی سطح پر اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اسحاق ڈار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،اداروں کو مضبوط اور معیشت کو مستحکم بنائیں گے۔
اجلاس میں زیر بحث منصوبوں میں ماحولیات، انتظامی اصلاحات اور عوامی فلاح شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ؛ دکی: مانکی ڈیم سے ملنے والی لاش کی شناخت، قتل کی لرزہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں