ٹرمپ نے بطور صدر ملنے والی اپنی پہلی تنخواہ کہاں خرچ کی؟ خود ہی بتادیا 

Aug 07, 2025 | 20:36:PM
ٹرمپ نے بطور صدر ملنے والی اپنی پہلی تنخواہ کہاں خرچ کی؟ خود ہی بتادیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ انہوں نے دوسری مدت صدارت کے دوران ملنے والی پہلی تنخواہ عطیہ کردی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر جاری بیان میں ٹرمپ نے لکھا کہ ’مجھے فخر ہے کہ میں واحد صدر ہوں (ممکنہ طور پر جارج واشنگٹن کے علاوہ) جس نے اپنی تنخواہ عطیہ کی‘۔ 

ٹرمپ نے کہا کہ ’میری پہلی تنخواہ وائٹ ہاؤس ہسٹوریکل ایسوسی ایشن کو عطیہ کی گئی ہے، ایک ایسے وقت میں جب 'پیپلز ہاؤس' کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے، ہم وائٹ ہاؤس میں ایسی تبدیلیاں لارہے ہیں جو اس کی اصل تعمیر کے بعد شاید ہی کبھی دیکھی گئی ہوں‘۔ 
بطور صدر ٹرمپ کی تنخواہ کتنی ہے؟
خیال رہےکہ امریکی وفاقی قانون کے تحت صدر کو سالانہ 4 لاکھ ڈالر کی بنیادی تنخواہ دی جاتی ہے،اس کے ساتھ دیگر الاؤنسز بھی شامل ہوتے ہیں جن میں 50 ہزار ڈالر اخراجات، ایک لاکھ ڈالر سفری اخراجات، اور 19 ہزار ڈالر تفریحی سرگرمیوں کی مد میں دیے جاتے ہیں۔

اپنے پہلے دورِ صدارت میں بھی ٹرمپ نے ہر سہ ماہی کی تنخواہ مختلف سرکاری اداروں کو عطیہ کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں :    پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ