امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکہ کے مزید ٹیرف کے بعد بھارتی سٹاک ایکسچینج میں بھونچال آگیا،موجودہ معاشی صورتحال پر بھارتی سرمایہ کار سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔
امریکہ کی جانب سے بھارت پرمزید ٹیرف کے بعد ممبئی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہےجہاں سٹاک مارکیٹ میں 500پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 24400پوائٹس پر آگیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس بلند ترین سطح پر، ڈالر بھی سستا
بھارتی سٹاک مارکیٹ میں مندی سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے، موجودہ معاشی صورتحال پر بھارتی سرمایہ کار سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے، جس کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا،ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیے۔