وزیراعظم نے معروف چینی کمپنیوں کو ایوارڈز سے نواز دیا

Aug 07, 2023 | 13:14:PM
وزیراعظم نے معروف چینی کمپنیوں کو ایوارڈز سے نواز دیا
کیپشن: وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف (فائل فوٹو)
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ سی پیک سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔اب سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہےہیں۔

اسلام آباد میں معروف چینی کمپنیوں اور بینکوں کو ایوارڈ زدینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں سی پیک اور ترقیاتی کاموں میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہیں،پاکستان کی ترقی میں کردار اداکرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملکر خوشی ہوئی،چینی کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

ضرور پڑھیں:واٹس ایپ کا متبادل، پاکستان کی پہلی کمیونیکیشن ایپ کا اجراء کردیا گیا

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں کردار اداکرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملکر خوشی ہوئی،چینی کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے،سی پیک چینی صدر شی جن پنگ کےبیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا اہم جز ہے،چینی کمپنیوں نے سی پیک میں 30 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی۔


انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہےہیں،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی پیک آگے بڑھانے کیلئےکردارادا کیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نےاسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹیشن کونسل کااجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کا اجلاس آج تین بجے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں آرمی چیف سمیت کونسل کے تمام ممبران شریک ہوں گے۔

اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور سرمایہ کاری سے متعلق پیشکشوں کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ اجلاس میں سرمایہ کاروں کی مشکلات سےمتعلق غورہوگا۔