راج کندرا نے بتایا کہ نیم عریاں شوٹس نارمل ہوتے ہیں۔۔ شر لین چو پڑا

Aug 07, 2021 | 22:33:PM
راج کندرا نے بتایا کہ نیم عریاں شوٹس نارمل ہوتے ہیں۔۔ شر لین چو پڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)با لی وڈ کی معروف  ماڈل، اداکارہ و گلوکارہ شیرلین چوپڑا نے شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پر گمراہ کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق   شیرلین چوپڑا کا کہنا ہے  راج نے مجھے  یہ بتایا کہ نیم عریاں اور فحش شوٹس نارمل ہوتے ہیں۔انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ راج کندرا نے ان سے کہا کہ ان کی بیوی شلپا، میری تصاویر اور ویڈیوز پسند کرتی ہیں۔شیرلین چوپڑا نے ممبئی پولیس کے کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل کو فحش فلموں کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ 

واضح رہے کہ اس کیس میں راج کندرا پر کلیدی سازش کا الزام ہے اور وہ اس وقت جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں۔ 1999 میں مس آندھرا کا تاج پہننے والی شیرلین چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ راج کندرا نے انھیں شوٹ کے حوالے سے گمراہ کیا اور غلط بیانی کی۔حالانکہ وہ میرے استاد جیسے ہی تھے لیکن اسکے باوجود انھوں نے مجھے بہکایا۔

یہ بھی پڑھیں:دپیکا پڈو کون نے اپنے بچپن کی خو بصورت ویڈیو شیئر کر دی