پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 11 افسران کی گریڈ 17 سے 18 میں ترقی،نوٹیفکیشن جاری

Apr 07, 2026 | 23:52:PM
 پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 11 افسران کی گریڈ 17 سے 18 میں ترقی،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 11 افسران کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دے دی ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کی ترقیوں و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ 

نوٹیفکیشن کےمطابق جنید عالم کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ان کی خدمات سندھ سے پنجاب حکومت، منیبہ فاطمہ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ان کی خدمات خیبرپختونخوا سے پنجاب حکومت، مریم بخت آور کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ان کی خدمات خیبرپختونخوا سے پنجاب حکومت، عائشہ طاہر کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ان کی خدمات خیبرپختونخوا سے پنجاب حکومت، زہرہ نور کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ان کی خدمات خیبرپختونخوا سے پنجاب حکومت، فاطمہ ارشد کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر  خدمات پنجاب سے خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ شزاء رحمان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے اور محمد ابراہیم شاہ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر خدمات پنجاب حکومت میں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 مزید برآں راؤ رافع افضل کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ان کی خدمات گلگت بلتستان سے پنجاب حکومت، عبداللہ بن عارف کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر خدمات بلوچستان سے پنجاب حکومت اور علی شان ملک کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر خدمات سندھ سے پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  خارگ پر حملوں کے بعد امریکی تیل کی مارکیٹ میں ہلچل، قیمت میں مزید اضافہ