عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی، دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 30 سے35 منٹ جاری رہی،جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل بانی پی ٹی آئی سے وکیل سلمان صفدر کی ملاقات کرانےکا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں اہم ریلوے اور برج کے انفراسٹرکچر پر حملے، متعدد ٹرین سروسز معطل