وکیل کی ملاقات کافی نہیں بانی اوربشری بی بی کی فیملی ملاقات بھی ہونی چاہئیے;بیرسٹرگوہر

Apr 07, 2026 | 19:37:PM
وکیل کی ملاقات کافی نہیں بانی اوربشری بی بی کی فیملی ملاقات بھی ہونی چاہئیے;بیرسٹرگوہر
کیپشن: راولپنڈی میں بیرسٹر گوہر علی خان ماربل فیکٹری ناکہ اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)بیرسٹرگوہر خان نے کہا ہے کہ وکیل کی ملاقات کافی نہیں بانی اوربشری بی بی کی فیملی ملاقات بھی ہونی چاہئیے۔

راولپنڈی میں ماربل فیکٹری ناکہ اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری ملاقاتیں اکتوبر سے نہیں ہورہی جنوری سے سارےتشویش کا شکار ہیں،ملاقاتیں نہ ہونا افسوسناک ہے،ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کاشکریہ آج انھوں نے ملاقات کا حکم دیا ہے،دیکھتے ہیں کل ملاقات کراتے ہیں یا نہیں،وکیل کی ملاقات کافی نہیں ،بانی اوربشری بی بی کی فیملی ملاقات بھی ہونی چاہئیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بہنوں نے یہاں تک کہا کہ ملاقات کے بعد پریس ٹاک تک نہیں کریں گی یہ بات بھی نہیں مانی گئی،یہ فسطائیت کی ایک بڑی مثال ہے ہمارے خلاف ہرحکم پر عملدرآمد ہوجاتا ہےبانی سے آج ملاقات کرائیں اگلے منگل یہ لوگ نہیں ہوں گے ،آج آدھا گھنٹے کی ملاقات کراتے تو یہاں کوئی نہ ہوتا،پورے پاکستان سے لوگ اظہار یکجہتی کے لیے یہاں آتے ہیں،مہنگائی کے دور میں لوگ دور دور سے خود چل کر آتے ہیں ہم نے کسی کو بھی کال نہیں دی،لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ بانی سے ملاقات نہ ہونا زیادتی ہے۔

چیئر مین کا کہنا تھا کہ 2025 کے بعد جس انداز سے دنیا  پاکستان کو دیکھ رہی ہے پاکستان کا اسٹیٹس کافی تبدیل ہوا ہے،امریکہ اور یورپ کا بھی پاکستان کی جانب اپروچ تبدیل ہوا ہے،یہ سب پاکستانی عوام کی یکجہتی، سپورٹ اور افواج پاکستان کی بہادری کی وجہ سے ہوا ہے،پاکستان کا مکمل اسٹیٹس تبدیل ہوچکا ہے،خطے میں جنگ سے لوگ متاثر ہورہے ہیں سمجھتے ہیں جنگ نہیں ہونی چاہئیے،کل اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ پاکستان اس میں کیا کردار ادا کررہا ہے،ہم چاہتے ہیں پاکستان بہترین کردار ادا کرے،لیکن ہمیں بتائیں تو صحیح کیا مزاکرات ہورہے ہیں کیا رول ہےپاکستان کا،آپ جو ثالثی کررہے ہیں وہ کس اسٹیج پر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ سعودیہ کے ساتھ معاہدہ ہوا،حرمین شریفین کی حفاظت کے معاہدے پر فخر ہے،بانی نے بھی کہا اور سب نے کہا سعودیہ کے ساتھ معاہدہ بہت خوش آئند ہے،لیکن ہمیں حکومت نے آج تک نہیں بتایا کہ سعودی پیکٹ(pact) کیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں سیاسی سوچ رکھتے ہیں،تحریک بھی چلائیں گے، احتجاج کریں گے اور عدالتوں میں بھی جائیں گے،میراخیال تھا کہ وقت کے ساتھ لوگ دو دو قدم پیچھے ہوجائیں گے،لیکن ہمیں ایک انچ کی سپیس نہیں مل رہی،اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ بانی اور عوام کے درمیان تفرقہ ڈال دیں گے تو یہ آپ کی غلط سوچ ہے،برائے مہربانی ملک پر رحم کریں۔

بیرسٹرگوہر خان کا کہنا تھا کہ آپ نے کوشش کی کہ فروری میں تاثر دیا جائے وہ جیل چلا گیا لیکن دوری پیدا نہیں ہوسکی،ایسے ہتھکنڈوں سے بانی کی مقبولیت کم نہیں ہوسکتی،اس سے نفرت بڑھرہی ہے یہ ملک کےلیے اچھا نہیں،ہم نے ہمیشہ کہا جہاں سے بھی پاکستان پر حملہ ہو آپ آخری حد تک چلے جاو۔ 

 انہوں نے کہاکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر کوئی تحفظات نہیں ہیں،بانی جب فیصلہ کرلیں تو پارٹی اس کو قبول کرتی ہیں،علامہ راجہ ناصر اور محمود خان اچکزئی نے تحریک چلانی ہے یا جو کرنا ہے یہ ان کا فیصلہ ہے،میرے پاس بانی کی تحریری ہدایات آئیں تھیں جو علامہ راجہ ناصر اور محمود خان ہدایت کریں گے پارٹی اس پر عمل کرے گی، رمضان کے بعد اسمبلی کے سیشن مین اچکزئی صاحب نے شرکت کی ہے،امید ہے کہ ہم بہتری کی طرف جائیں گے،اچکزئی اور علامہ ناصر عباس پر پارٹی تنقید نہیں کررہی، پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

  بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہاتحاد کے پلیٹ فارم سے کل ان کے ساتھ ہماری دوبارہ میٹنگ ہے جس میں اہم فیصلے ہوں گے،یہ میٹنگ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں ہوگی،محمود اچکزئی اور ناصر عباس جیسے آگے بڑھیں گے ہم ان کے ساتھ ہیں،وزیراعلی سہیل آفریدی نے جلسے کا اعلان کیا جو کہ رجیم چینج پر تھا،ہم نے این او سی کے لیے اپلائی کیا اور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن بھی فائل کردی ہے،ہم لوگوں سے کہیں گے کہ وہ جلسے میں ضرور شرکت کریں،ہمیں حکومت جہاں روکے گی جہاں روکے گیں ہم وہی جلسہ کریں گے،بانی اور عوام کے درمیان ہم سمیت کوئی حائل نہیں عوام بانی کے ساتھ ڈائریکٹ الائن ہے،احتجاج، تحریک، پارلیمان اور عدالتیں سب کچھ ٹیبل پر ہے،ہم نے اسی لیے عدالتوں کو کہا ہماری سنیں اور بانی کی سزاوں کی معطلی پر اپنا حکم جاری کریں،تحریک تحفظ آئین پاکستان اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔