سوات اورمری میں بارش و برفباری! سردی میں اضافہ

Apr 07, 2026 | 19:01:PM
سوات اورمری میں بارش و برفباری! سردی میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر علی)خیبرپختونخوا کے علاقے سوات  مینگورہ میں بارش اورپہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،بارش اور برفباری سے مزید سرد ہوگیا۔

 وادی کالام، مالم جبہ سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری ہے ،مسلسل بارشوں اور برف باری سے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،انتظامیہ نے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا  خدشہ ظاہر کردیاجبکہ مقامی افراد اور سیاحوں کو سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

دوسری جانب مری اور گردونواح میں مسلسل بارش جاری ہے،بارش سے نالے بھپر گئے،بارش کی وجہ سے مری میں بھی موسم سرد ہوگیا تاہم بارشوں نے جھیکاگلی سمیت مختلف مقامات پر خطرات پیدا کر دیئے،کوثر کالونی میں لینڈ سلائیڈ مسلسل چل رہی ہے ،جھیکاگلی مین شاہراہ پر بھی کریک پڑ گئے۔

 مری انتظامیہ نے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ بارش کا سلسلہ چنددن جاری رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر مقرر