پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی سے آغاز،انڈیکس میں1595پوائنٹس کی کمی

Apr 07, 2026 | 10:37:AM
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی سے آغاز،انڈیکس میں1595پوائنٹس کی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں شدید مندی، ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون سے ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 1595 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 49 ہزار 129 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 809 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 51 ہزار 207 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مشرق وسطی کشیدگی کے باعث ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی ملا جلا رجحان رہا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تھائی لینڈ اور چین کی سٹاک مارکیٹس میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی انٹیلی جنس کی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنا ہی حامی مار ڈالا

اسی طرح انڈونیشیا کے جکارتہ انڈیکس میں بھی تقریبا ایک فیصد کی مندی چھا گئی، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی معمولی مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔