اسرائیلی انٹیلی جنس کی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنا ہی حامی مار ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسرائیل نے بیروت پر حملہ کرکے حزب اللہ رہنما کے بجائے ان کے مخالف اور اپنے حامی کو ہلاک کردیا جس سے اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات بیروت میں عمارت کو نشانہ بنایا گیا تاہم خفیہ معلومات غلط ثابت ہوئیں۔
غلط قتل پر اسرائیلی فوج نے حزب اللہ مخالف تنظیم لبنان فورس سے افسوس کا بھی اظہار کیا۔
دوسری جانب حزب اللہ کے لبنان میں گھسنے والی اسرائیلی فوج پر حملے جاری ہیں۔
ایف پی وی ڈرون سے بکتر بند اور مرکاوہ ٹینک کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بولی ووڈ کی اسٹار عالیہ بھٹ کا اچانک بریک لینے کا اعلان، مداح دنگ رہ گئے