ایکس پر موجود بوٹ اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہونے لگے

Apr 07, 2024 | 11:51:AM
ایکس پر موجود بوٹ اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہونے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بوٹ اکاؤنٹ خودکار ہوتے ہیں اور انسانوں کی طرح کام کرتے ہیں ,ایکس  پر بوٹ اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے سے صارفین کے فالوورز کم ہونے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے اپنے پلیٹ فارم سے بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا آغاز کردیا۔

ایکس کی جانب سے بتایا گیا کہ بوٹ اکاؤنٹس کی وجہ سے پلیٹ فارم پر بہت سارے جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں جو غلط معلومات کے پھیلاؤ کاباعث بن رہے ہیں، اس لیے انہیں ڈیلیٹ کرنا شروع کردیا گیا ہے۔

ایکس کی جانب سے بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد متعدد صارفین کے فالوورز کی تعداد بھی کم ہونے لگی ہے۔

کمپنی کے مطابق ان تمام بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا جو انسان نہیں چلا رہے۔

ساتھ ہی کمپنی نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ کمپنی بوٹ اکاؤنٹس چلانے والے بڑے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی اور  انہیں کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی اور گیس کی بندش شہریوں کیلئے درد سر بن گئی

بوٹ چیٹس یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹ ایسے ہوتے ہیں جنہیں چلانے کے لیے انسان کی ضرورت نہیں پڑتی۔ 

یہ اکاؤنٹ سافٹ ویئر یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کی مدد سے بنائے جاتے ہیں اور پھر وہ ازخود انسانوں کے اکاؤنٹس کی طرح کام کرنے لگتے ہیں۔

بوٹ یا آٹومیٹڈ چیٹس کا استعمال بڑی بڑی کمپنیاں بھی کرتی ہیں اور بہت ساری ایپلی کیشنز بھی آٹومیٹڈ چیٹس کی سہولت فراہم کرتی ہیں، جیسا کہ واٹس ایپ یا فیس بک میسینجر یا ای میل پر آٹو ریپلائی کا آپشن ہوتا ہے۔

ٹھیک ایسی ہی ٹیکنالوجی کی طرح بوٹ یا آٹومیٹڈ اکاؤنٹس بھی کام کرتے ہیں، جنہیں بناتے وقت اپنی ترجیحات طے کی جاتی ہیں اور پھر مذکورہ اکاؤنٹس ان ترجیحات پر ہی کام کرتے رہتے ہیں۔