اسد عمر کو ایف آئی اے سے بلاوا آ گیا

Apr 07, 2023 | 18:50:PM
اسد عمر کو ایف آئی اے سے بلاوا آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسد عمر کو طلب کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کو 14 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے،حکمنامہ طلبی حسن سجاد نقوی، سربراہ جے آئی ٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل ایف آئی اے لاہور کے دستخط سے سرفراز خان ورک ڈائریکٹر ایف آئی ای لاہور کی ہدایات پر جاری کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 2013 میں ممنوعہ غیر ملکی ذرائع سے رقوم حاصل کر کے اپنی سیاسی کمپین پر کروڑوں کےاخراجات کیے، اسد عمر اس کمپین کے مینیجر تھے اور ان غیر ملکی ممنوعہ رقوم کے استعمال میں کلیدی کردار ادا کرنے میں شامل تھے، پی ٹی آئی نے ان غیر ملکی فنڈز کو حاصل کرنے کے ذرائع مخفی رکھے اور کسی بھی فورم پر ڈکلیئر نہیں کیا۔ 

واضح رہے کہ کہ ایف آئی اے لاہور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی آر نمبر 52/2022 مورخہ 05 اکتوبر 2022 کو درج کر چکی ہے، جس میں حامد زمان وغیرہ گرفتار رہ چکے ہیں اور پی ٹی آئی لیڈران کے ہوالے سے تفتیش جاری ہے۔