بلوچستان میں الیکشن کب ہوں گے؟ تاریخ  کا اعلان ہو گیا

Apr 07, 2022 | 10:31:AM
الیکشن کب ہوں گے، تاریخ  کا اعلان ہو گیا
کیپشن: بلدیاتی انتخابات(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات  کرانے کی تیاریاں جاری ہیں،صوبائی الیکشن کمیشن نے  بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن 29 مئی کو کرانے کا اعلان کر دیا ۔

رپورٹس کے مطابق کوئٹہ اور لسبیلہ میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات پرانے طریقے پر ہی ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سوات، ایبٹ آباد، شمالی و جنوبی وزیرستان، مالاکنڈ، شانگلہ، چترال، کرم، دیر، مانسہرہ، بٹ گرام اور طورغر سمیت صوبے کے 18 اضلاع میں پولنگ ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیںموٹر سائیکلز کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی