اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس 15 ستمبر کو ہوگا

Sep 06, 2025 | 17:00:PM
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس 15 ستمبر کو ہوگا
سورس: 24 news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 ںیوز )اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس 15 ستمبر کو ہوگا، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پالیسی کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی کریں گے ، ٹاپ لائن ریسرچ نے مانیٹری پالیسی پر مارکیٹ سروے جاری کردیا ۔

مارکیٹ سروے میں 72 فیصد کی رائے میں شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں ہونے کی توقع ظاہر کردی ، سیلاب کے بعد مہنگائی کی شرح بڑھنے کی امکانات بڑھ گئے ہیں، سیلاب کی وجہ سے پنجاب میں تیار فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق اگلے مہنیوں میں اجناس کی سپلائی چین متاثر ہونے سے مہنگائی کی شرح کی رفتار بڑھ سکتی ہے،  سروے میں 28 فیصد کی رائے میں شرح سود میں 25 بیسسز پوائنٹس کی کمی کی توقع کی ہے ۔

2010-11 کے سیلاب سے ملک کی اہم فصلوں کی بوائی میں بھی مشکلات ہوئیں تھیں، سال 2010-2011 کے سیلاب میں گندم اور چاول کی پیدوار میں 18 فیصد تک کمی ہوئی تھی ،  اس مدت میں کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ 

اس سال بھی سیلاب کے بعد مہنگائی کی بڑھنے کے خطرے پر شرح سود 11 فیصد پر ہی برقرار رہنے کی توقع ہے، پچھلی مانیٹری پالیسی کے بعد سے چھ ماہ کے ٹی بلز کی کٹ سے ایلڈ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔

زیادہ تر کی رائے میں اگلے مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھ رہے ہیں ، زیادہ تر کی رائے میں دسمبر 2025 تک امریکی ڈالر 285 سے 290 روپے ہے درمیان رہنے کی توقع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یومِ دفاع وشہداء ملک بھر میں بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے