غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایرن جانیوالے 60 ملزمان کو ایف آئی اے نے دھر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے والے 60 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 9 کا تعلق گوجرانوالہ، 19کا مالاکنڈ اور 16کا تعلق بنوں سے ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق 9 کا گرفتار ملزمان کا تعلق لوئر دیر، 3 کا اپر دیر اور 2 کا تعلق مردان سے ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا:ہنڈائی میٹا پلانٹ پر چھاپہ،جنوبی کوریا کے باشندوں سمیت 475غیرقانونی تارکین گرفتار