اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی سابقہ ممبر کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج 

Oct 06, 2025 | 22:17:PM
اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی سابقہ ممبر کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی سابق ممبر رعنا سعید خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمے کے متن کے مطابق رعنا سعید خان پر کرپشن اور کریڈٹ پریکٹیسز کا الزام ہے ۔

متن کے مطابق سابق ممبر اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے دارالحکومت کے چڑیا گھر کی بحالی کے لیے رقم نجی اکائونٹ میں لی۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ رعنا سعید مبینہ طور پر برائون ریچھ کی غیرقانونی خریدو فروخت میں ملوث ہیں جبکہ ان پر ادارے کے مالی امور میں بھی کرپشن کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ایک بار پھر اڈیالہ جیل میں ہوگی