جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ایک بار پھر اڈیالہ جیل میں ہوگی 

Oct 06, 2025 | 20:58:PM
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ایک بار پھر اڈیالہ جیل میں ہوگی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی )جنرل ہیڈ کواٹر(جی ایچ کیو )حملہ کیس کی سماعت ایک بار پھر اڈیالہ جیل میں ہوگی،پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جیل انتظامیہ کو اس حوالے مطلع کردیا گیا ،استغاثہ کے تین گواہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں پولیس کی جانب سے مجسمے کے ٹکڑے،پولیس ہیلمٹ سمیت دیگر اشیاء ثبوت کے طور پر عدالت میں پیش کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نوازکامؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آوازہے،سینیٹر پرویز رشید